پاکستان

چوہدری پرویز الٰہی کس کی گارنٹی پر باہر آئے؟

چوہدری پرویز الٰہی کو رہائی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی گارنٹی پر ملی، مسلم لیگ ق میں دوبارہ شمولیت کا امکان بھی ہے ، ذرائع

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو کس کی گارنٹی پر چھوڑا گیا ہے اس حوالے سے اصل کہانی سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی گارنٹی پر چھوڑا گیا اور ساتھ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں چوہدری پرویز الٰہی پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کے بعد دوبارہ مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لیں گے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی انہیں پارٹی عہدہ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button