پاکستان

چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی عدالت میں چیلنج

تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی نظربندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی نظربندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نظر بندی کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویز الہٰی کو نظر بند کرنے کا ڈی سی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ایک ماہ کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے چوہدری پرویز الہٰی کی نظربندی کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت نظربند رکھنے کے لیے پولیس نے سفارش کی تھی جس پر چوہدری پرویز الہٰی کی ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button