پاکستان

چوہدری پرویز الہی کس کے حامی نکلے، سچائی کھل کر سامنے آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کس کے حامی نکلے سچائی کھل کر سامنے آ گئی-

تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں اور پاک فوج کا حامی ہوں، میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے لیے پیغام ہے وہ تگڑے رہیں، گھبرانا نہیں ہے۔ پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ اس سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہے، میں نے کسی کے خلاف کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا، مجھ پریہ ظلم محسن نقوی کرارہا ہے، یہ برا کر رہے ہیں اوربُرا ہی بھگتیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button