پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نوازشریف اور زرداری کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا، ہارس ٹریڈنگ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، سارے پراسس کو کون داغدار کررہا ہے؟ بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (کھوج نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے قائد ن لیگ میاں نوازشریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا، سارے پراسس کو کون داغدار کررہا ہے، ہارس ٹریڈنگ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان سے درخواست ہے آپ حوصلہ رکھیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کارکنان پرامن رہیں جیت آپ کی ہوگی، بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف پلان کے تحت آیا وہ کسی کو الیکشن لڑنے نہیں دے رہا، عدلیہ سے امید ہے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوں گے، امیدواروں کے کاغذات جمع کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے کہا تھا جو پریس کانفرنس کرچکے انہیں ٹکٹ نہیں دیں گے، شیخ رشید کی اپنی پارٹی ہے وہ اپنے حلقے سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button