پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت ناساز

پی ٹی آئی چیئرمین کو رات گئے معدے میں درد کی تکلیف تھی' ڈاکٹرز کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کو ادویات بھی فراہم کی گئیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی’ ڈاکٹر کی ٹیم نے بیرک میں ان کا طبی معائنہ بھی کیا ۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کی طبیعت ناساز ہوگئی جس پر ڈاکٹر کی ٹیم نے بیرک میں ان کا طبی معائنہ کیا۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو رات گئے معدے میں درد کی تکلیف تھی۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے بیرک میں پی ٹی آئی چیئرمین کا چیک کیا، اور اس دوران جیل انتظامیہ بھی موجود تھی۔ جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button