پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان کا مدت ملازمت میں توسیع لینے سے صاف انکار

مدت ملازمت میں توسیع کے خواہش مند نہیں ہیں اور اپنی مدت ملازمت ختم ہونے پر خاموشی سے ریٹائرمنٹ لینا پسند کریں گے: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار کر دیا۔ واضح ہو کہ حکومتی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ پارلیمنٹ میں ایسی ترمیم لائی جائے گی جس میں چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظور دی جائے گی تاہم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان منظور عثمان اعوان سے ایک ملاقات میں واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے خواہش مند نہیں ہیں اور وہ اپنی مدت ملازمت ختم ہونے پر خاموشی سے ریٹائرمنٹ لینا پسند کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button