پاکستان
چینی نائب وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس آمد
نائب وزیرِ اعظم ہی لی فینگ نے وزیرِ اعظم ہاؤس کا دورہ کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی مہمان کا استقبال کیا
اسلام آباد(کھوج نیوز) چین کے نائب وزیرِ اعظم ہی لی فینگ نے وزیرِ اعظم ہاؤس کا دورہ کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی مہمان کا استقبال کیا اور کابینہ کے اراکین سے تعارف کرایا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے دس سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کے لیے چین کے نائب وزیرِ اعظم تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر وفاقی وزراء احسن اقبال اور رانا ثنااللّٰہ نے چین کے نائب وزیرِ اعظم کا استقبال کیا تھا۔