پاکستان

چینی کمپنی کو پنجاب میں سولرپینلزمینوفیکچرنگ پلانٹ لگانےکی دعوت

پنجاب کے وزیر صنعت وتجارت شافع حسین نے کہا ہے کہ حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ میں سنجیدہ ہے۔

لاہور(کھوج نیوز)چینی کمپنی کو پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دیدی گئی پنجاب کے وزیر صنعت وتجارت شافع حسین نے کہا ہے کہ حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ میں سنجیدہ ہے۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت شافع حسین سے چین کی ایک سولر کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں سولر پینلز مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شافع حسین نے کہا کہ چینی کمپنی سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے، ہم سہولت دیں گے، غیر ملکی سولر کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ شافع حسین کا کہنا ہے کہ سولر انرجی کے فروغ کے لیےطویل المدت پالیسی بنائی جائے گی، پنجاب میں اس وقت سولر انرجی میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button