پاکستان

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 13 مئی کو چین جائیں گے

اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ کی شریک صدارت کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز )چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 13 مئی کو چین جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ دورے کے دوران اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ کی شریک صدارت کریں گے۔
دونوں فریقین اقتصادی اور تجارتی تعاون سمیت پاک چین دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیں گے، اعلیٰ سطح کے تبادلے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن اور مستقبل کے رابطے کے اقدامات ہوں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنما علاقائی جغرافیائی سیاسی منظر نامے اور کثیرالجہتی فورم پر دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی رہنماو¿ں، سینئر وزراء اور سرکردہ کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button