پاکستان

چین کی مدد سے پاکستان نے ”سیف سٹی” بنانے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ داسو، چلاس میں سیف سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، سیف سٹی کا قیام اسلام آباد اور لاہور کی طرز پر جدید تقاضوں کے مطابق عمل میں لایا جائے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان نے چین کی مدد سے چینی و دیگر غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے داسو اور چلاس میں اسلام آباد کی طرز پر سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں داسو، چلاس سیف سٹی پراجیکٹ کے قیام کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں داسو، چلاس میں چینی و غیر ملکی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی دینے کے حوالے سے سیف سٹی پراجیکٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو داسو، چلاس میں سیف سٹی کے قیام کے لیے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 روز میں حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ داسو، چلاس میں سیف سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، سیف سٹی کا قیام اسلام آباد اور لاہور کی طرز پر جدید تقاضوں کے مطابق عمل میں لایا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سیف سٹی کا مقصد صرف کیمرے لگانا نہیں بلکہ ایسا نظام ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ٹولز سے لیس ہو، پراجیکٹ سے اس علاقے کی نگرانی اور سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button