پاکستان

ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر فراٹے بھرنے لگا

انٹر بینک میں ڈالر 43 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے کا ہو گیا۔

کراچی(کھوج نیوز)ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک بار فراٹے بھرنے لگا،رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں چند پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 43 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہو کر 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button