پاکستان
ڈالر کی اڑان نے روپے کی قدر میں مزید کمی کر دی
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک پیسہ مہنگا ہوا' انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 32 پیسے کا ہے
کراچی(کھوج نیوز) ڈالر کی اڑان نے روپے کی قدر میں مزید کمی کر دی ‘ ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئے اعدادو شمار بھی سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک پیسہ مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 32 پیسے کا ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 31 پیسے کا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوکر281 روپے 59 پر بند ہوا ہے۔