پاکستان

ڈپٹی کمشنر لاہور نے صنم جاوید کو آزادی کا پروانہ کس کے کہنے پر جاری کیا؟ بڑی خبر آگئی

لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے صنم جاوید کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس لے کر جسٹس علی باقرنجفی کی عدالت میں سرکاری وکیل نے رپورٹ جمع کرا دی

لاہور(کھوج نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہورنے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ صنم جاوید کو آزادی کا پروانہ کس کے کہنے پر جاری کیا؟ اس حوالے سے اہم اور بڑی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے صنم جاوید کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، جسٹس علی باقرنجفی کی عدالت میں سرکاری وکیل نے رپورٹ جمع کرا دی۔ سرکاری وکیل کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ صنم جاوید کے والد نے نظربندی کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جبکہ صنم جاوید کے والد کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن 2 دسمبر کو جاری کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button