ڈیل ہو گی یا نہیں؟ عمران خان نے ایسا راز فاش کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے
سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، الیکشن جھوٹے ہوئے، سکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے، یہ بھی جھوٹ ہے' سینیٹ انتخابات میں پھر پیسا چلنے والا ہے: عمران خان
راولپنڈی(کھوج نیوز) حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل ہو گی یا نہیں؟ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ایسا راز فاش کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میری ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہو رہی ہیں ، پچھلے دنوں ہونے والے عام انتخابات میں مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کر دی گئی اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے اور مہنگائی میں اتنا اضافہ ہوگا کہ عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائے گی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیاگیا، ووٹر نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پھر پیسا چلنے والا ہے، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا، آج تک سزا نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا، ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، الیکشن جھوٹے ہوئے، سکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے، یہ بھی جھوٹ ہے۔