پاکستان

ڈی سی لاہور نے موٹر سائیکل سواروں پر ایک اور حیران کن پابندی عائد کر دی

ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد ' پابندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا: ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر

لاہور(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی سی لاہور نے موٹر سائیکل سواروں پر ایک اور حیران کن پابندی عائد کر دی ‘ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری احکامات کے بعد ضلعی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ پابندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ موٹرسائیکل پر ہیلمٹ استعمال نہ کرنے سے حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے یہ پابندی لگائی گئی ہے، اس پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلیے بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔ رافعہ حیدر نے موٹرسائیکل سواروں سے اپیل بھی کی کہ ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button