کاشف عباسی کو کیوں آف ائیرکیا گیا،سنگین نتائج کیا دھمکیاں کہاں سےملیں؟مہربخاری بول پڑیں
صحافی اور اینکر پرسن کاشف عباسی کولائیو ٹاک شو سے 10 منٹ پہلے آف ائیرکیوں کیا گیا،اہلیہ مہر بخاری نے حیران کن اورتشویشناک خبربتادی
اسلام آباد(کھوج نیوز)کاشف عباسی کو کیوں آف ائیرکیا گیا،سنگین نتائج کیا دھمکیاں کہاں سےملیں؟مہربخاری بول پڑیں، معروف صحافی اور اینکر پرسن کاشف عباسی کولائیو ٹاک شو سے 10 منٹ پہلے آف ائیرکیوں کیا گیا،اہلیہ مہر بخاری نے حیران کن اورتشویشناک خبربتادی۔واضح ہوکہ گزشتہ شیب مقامی نجی چینل سے تعلق رکھنے والے اینکر پرسن کاشف عباسی کو لائیو ٹاک شو کی ریکارڈنگ سے 10 منٹ پہلے اُٹھا دیا گیا۔ جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کاشف عباسی نے مقتدرہ سے متعلق کچھ نا پسندیدہ پروگرام کئے،جس انھیں پہلے بھی وارننگ دی گئی تھی ۔
کاشف عباسی کی اہلیہ اور خاتون اینکر پرسن مہر بخاری نے کھوج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سنگین نوعیت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور تقاضا کیا گیا کہ ملک چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور کیا جارہا ہے،مہر بخاری نے کہا کہ بعض ظاقتور حلقوں کی جانب سے ہماری پوری فیملی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جو انتہائی افسوسناک طرز عمل ہے۔