پاکستان
کراچی سےپنڈی جانےوالی ہزارہ ایکسپریس حادثےکا شکار
متعدد بوگیاں ٹریک سے اتر کر گر گئیں جس کے باعث متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
نوابشاہ(ویب ڈیسک) کراچی سےپنڈی جانےوالی ہزارہ ایکسپریس حادثےکا شکار ،متعدد بوگیاں ٹریک سے اتر کر گر گئیں جس کے باعث متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ضلع نواب شاہ میں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکارہوگئی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ہزارہ ایکسپریس کی متعدد بوگیاں ٹریک سے اتر کر گر گئیں جس کے باعث متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کی اطلاع پر ایمبولینس و پولیس جائے حادثہ روانہ ہوگئی۔ حادثے کے بعد اَپ ٹریک دیگر ٹرینوں کے لیے معطل ہوگیا۔