پاکستان
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے
زلزلے کی شدت 3.2 اورگہرائی 22 کلومیٹر تھی, زلزلے کا مرکز کراچی سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا: زلزلہ پیما مرکز کا مؤقف
کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے فوراً گھروں ، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں کلفٹن، ڈیفنس اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر کے علاقے میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ فوری طور پر زلزلے کے مرکز اور شدت کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے تاہم شہریوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ بہت کم تھا۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 اورگہرائی 22 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کراچی سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔