کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ، ن لیگ اور ایم کیو ایم آمنے سامنے
کراچی کے عوام بھی لاہور جیسا انفرااسٹرکچر چاہتے ہیں: ن لیگ، شہبازشریف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر نہیں، اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی پر بات ہوگی: ایم کیو ایم
کراچی( کھوج نیوز) قائد کے شہر کراچی میں عام انتخابات کے سلسلے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملہ پر مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) آمنے سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے 2018 میں کراچی سے الیکشن لڑا تھا، اور وہ الیکشن کے دن جیت گئے تھے، لیکن انہیں دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا تھا، اب وہ دوبارہ اسی نشست سے الیکشن لڑے رہے ہیں۔ بلال اظہرکیانی نے کہا کہ کراچی کے عوام لاہور جیسا انفرا اسٹرکچر چاہتے ہیں، ن لیگ سندھ بھر سے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی، الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے ہوتے ہیں، شہباز شریف کچھ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملیں گے۔
ایم کیو ایم کے مطالبے پر کراچی میں دوبارہ مردم شماری ہوئی، اور شہر کی آبادی میں 75 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا، اور قومی اسمبلی کی ایک، صوبائی اسمبلی کی 2 نشستیں بڑھیں۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ن لیگ پی ڈی ایم کیاتحاد میں شامل تھی، شہباز شریف کی کل ایم کیو ایم کے مرکز آمد متوقع ہے، ان سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے متعلق بات چیت ہوگی۔