پاکستان

کشکول توڑ دیا، دوست ممالک سے صرف تجارت ہوگی: شہباز شریف کا اہم اعلان

، یو اے ای نے 10 ارب ڈالر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے مختص کردیے ہیں، ہم نے کشکول توڑ دیا ہے اب تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایس آئی ایف سی اجلاس میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کشکول توڑ دیا ہے اب دوست ممالک سے صرف تجارت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی اجلاس میں وزرائے اعلیٰ نے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ شرکا نے اپیکس کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل درآمد پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو ایس آئی ایف سی میں ساتھ لیکر چل رہے ہیں، یو اے ای نے 10 ارب ڈالر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے مختص کردیے ہیں، ہم نے کشکول توڑ دیا ہے اب تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوست ممالک نے بھی ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو سراہا ہے، عسکری قیادت نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل سرخ فیتہ برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ایس آئی ایف سی کی کامیابیوں نے ناقدین کا منہ بند کردیا، ایس آئی ایف سی پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، صوبائی حکومتیں ایس آئی ایف سی پر اعتماد کرتی ہیں، ایس آئی ایف سی کے حوالے سے افسران مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی نیقانونی شکل اختیارکی تو خدشات کا اظہار کیاگیا، ہم اپنے اہداف کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے حاصل کریں گے، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے غیرملکی فرم ہائر کرلی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں سعودی عرب اور یو اے ای جانیکا موقع ملا، یو اے ای میں دوسرے ممالک کے زعما اور وفودسے ملاقاتیں ہوئیں، مجھے خوشی ہوئی انہوں نے ایس آئی ایف سی پر اظہار اطمینان کیا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر توانائی اویس لغاری اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی اجلاس میں موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button