پاکستان

کلب کی روکی گئی گرانٹ جلد بحال کردی جائےگی،وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی صدر ارشد انصاری کو یقین دہانی

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے کہاہے کہ لاہورپریس کلب صحافیوں کا دل ہے یہاں آکر بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں

لاہور(کھوج نیوز)کلب کی روکی گئی گرانٹ جلد بحال کردی جائےگی،وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی صدر ارشد انصاری کو یقین دہانی۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے کہاہے کہ لاہورپریس کلب صحافیوں کا دل ہے یہاں آکر بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں مجھے صحافیوں کو درپیش مسائل کا بخوبی اندازہ ہے اور منتخب حکومت صحافیوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور پریس کلب کے خصوصی دورہ کے موقع پر کیا ۔

اس موقع پر صدر ارشد انصاری نے صحافیوں اور لاہورپریس کلب کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراطلاعات عظمی زاہد بخاری نے یقین دہانی کرائی کہ سابق نگران حکومت کی جانب سے کلب کی روکی گئی گرانٹ جلد بحال کردی جائے گی ، صحافی کالونی میں قبضہ مافیاکے خلاف اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور ایف بلاک میں رکے ترقیاتی کام جلد مکمل کرلئے جائیں گے ۔ انھوں نے لاہورپریس کلب کے سلوگن پلاٹ فار آل کے موقف کی تائید کرتے فیز ٹو بارے میں اقدامات کی یقین دہانی کرائی ۔ ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button