پاکستان

کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ردعمل سامنے آگیا

یہاں کچھ بھی الزام لگادیں،کل کو چوری کا الزام لگادیں، قتل کا الزام لگا دیں، ثبوت بھی تو پیش کریں، ان میں ذرا سی بھی صداقت ہو ثبوت پیش کریں: فائز عیسیٰ قاضی

راولپنڈی(کھوج نیوز) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے الزامات پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا ردعمل سامنے آگیا’ انہوں نے اپنے بیان میں کیا کہا اصل کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ الزامات تو کوئی کچھ بھی لگاسکتا ہے، الزام لگانا آپ کا حق ہے تو ثبوت بھی دے دیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہاں کچھ بھی الزام لگادیں،کل کو چوری کا الزام لگادیں، قتل کا الزام لگا دیں، ثبوت بھی تو پیش کریں، ان میں ذرا سی بھی صداقت ہو ثبوت پیش کریں۔ صحافی نے کہا کہ لوگ آپ پر الزام لگارہے ہیں؟ اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگارہے ہیں!کوئی نئی بات بتائیں، الیکشن سے میرا کوئی تعلق نہیں، الیکشن کرانے میں میرا ایک کردار تھا مگر الیکشن کا حکم میں نے نہیں دیا تھا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ ثبوت تو پیش کریں، ثبوت کیسا ہے یہ بعد میں دیکھ لیا جائیگا، ہم نے تو آئینی داروں کے درمیان تصفیہ کرایا تھا اور 12 دن میں تاریخ آگئی تھی، سمجھ نہیں آیا کمشنر راولپنڈی نے مجھ پر الزام کیوں لگایا، کمشنر راولپنڈی سے پوچھیں ان کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہے؟ ایک کوشش ہوئی تھی کہ الیکشن نہ ہوں مگر ہم نے اس کو ناکام بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button