پاکستان

کندھ کوٹ میں دھماکہ، 2افراد جاں بحق ، 2زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا' دھماکہ زمین میں نصب دستی بم پھٹنے سے ہوا: پولیس

کندھ کوٹ(کھوج نیوز) کندھ کوٹ کے گاؤں گاہی خان بھیو میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے گاؤں گاہی خان بھیو میں دھماکا ہوگیا، جس کی ذد میں آکر دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا زمین میں نصب دستی بم پھٹنے سے ہوا ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button