پاکستان

کن کن شہروں میں مزید بارش ہو گئی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی

اسلام آباد (کھوج نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے چند شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے حکام کاکہنا ہے کہ مانسہرہ، ایبٹ آباد اوربالاکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ مری ، گلیات اور گر دونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک ،مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ،جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،خانیوال ،ملتان ،بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button