پاکستان

کورٹ ریویوایکٹ کالعدم: عمران خان کےلئےخطرناک نتائج

سینئر صحافی سلیم صافی نے اس فیصلے کو عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے ججمنٹ ایکٹ کالعدم قرار دینے پر سلیم صافی نے عمران خان کے لئے خطرناک نتائج سے آگاہ کردیا،رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈر اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ ریویو ایکٹ آئین کیخلاف ہے،پارلیمنٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر سینئر صحافیوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔سینئر صحافی سلیم صافی نے اس فیصلے کو عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے شہباز شریف کے دوبارہ وزیراعظم بننے اور عمران خان کو بھی تاحیات نااہل کرنے کی راہ ہموار کردی۔انہوں نے مزید کہا کہ باقی اپنا ذہن استعمال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button