پاکستان

کون بنے گا مسلم لیگ(ن) کا صدر؟ انتخابی شیڈول سامنے آگیا

اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کا اجلاس ہوا جس میں صدر ن لیگ کے الیکشن کے شیڈول کا فیصلہ کیا گیا

لاہور(کھوج نیوز)کون بنے گا مسلم لیگ(ن) کا صدر؟ انتخابی شیڈول سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر کے الیکشن سے متعلق شیڈول سامنے آگیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کا اجلاس ہوا جس میں صدر ن لیگ کے الیکشن کے شیڈول کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ 27 مئی کو مرکزی دفتر مسلم لیگ (ن) سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جاسکتے ہیں، 28 مئی کو صبح 10 سے دوپہر 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

28 مئی کو ایک سے 2 بجے کے درمیان کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی، 28 مئی کو 4 بجے مرکزی کونسل صدر مسلم لیگ (ن) کا انتخاب عمل میں لائے گی۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر ن لیگ رانا ثناء اللّٰہ خان نے کی۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن ن لیگ اقبال ظفر جھگڑا، عشرت اشرف، جمال شاہ کاکڑ، کھیل داس کوہستانی شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button