پاکستان
کیا شاہ محمود قریشی وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار ہیں؟ تفصیلات منظر عام پر
9 مئی جلاؤ گھیرا کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کی اجازت دے دی
اسلام آباد(کھوج نیوز) کیا شاہ محمود قریشی وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار ہیں؟ اس حوالے سے ایسی خبر سامنے آگئی ہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں سمیت ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے سوالات اور تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ویڈیو لنک کے انتظامات کرنے کا حکم دے دیا،پولیس 27 مئی کو شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک پر تفتیش کرے گی۔