پاکستان

کیا مولانا فضل الرحمان غزہ میں جنگ بندی کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے؟

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان حماس کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کے لیے قطر پہنچ گئے۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک )کیا مولانا فضل الرحمان غزہ میں جنگ بندی کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے؟رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان حماس کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کے لیے قطر پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور سابق سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر حماس قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

جمعیت علمائے اسلام کے امیر قطر کے بعد ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان ترکیہ اور قطر کی حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ جنگ بندی کرائی جاسکے۔ مولانا فضل الرحمان غزہ میں پھنسے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل سمیت دیگر امور پر بھی عرب ممالک کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button