پاکستان

کیا پیپلز پارٹی پنجاب میں وزارتیں لینے کے لئے تیار ہوگی؟

وفاق اور پنجاب میں وزراتیں لینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا' سی ای سی کی میٹنگ میں فیصلہ ہوگا کہ ہم پنجاب اور وفاق میں وزراتیں لیں یا نہ لیں: علی حیدر گیلانی

لاہور(کھوج نیوز) کیا پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں وزارتیں لینے کے لئے تیار ہو گی ہے یا نہیں؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی کھل کر سامنے آنے کے بعد حکومت کو زور دار دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں تقریبا تمام آئینی عہدے حاصل کیے تاہم پنجاب میں وزارتوں سے متعلق گزشتہ کئی روز سے یہ چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ بجٹ کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب اور وفاق میں بعض وزراتیں لے گی۔ اس حوالے سے علی حیدر گیلانی نے بتایا کہ وفاق اور پنجاب میں وزراتیں لینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، ہم بجٹ اجلاس سے پہلے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) کی میٹنگ بلانے جارہے ہیں جس میں فیصلہ ہوگا کہ ہم پنجاب اور وفاق میں وزراتیں لیں یا نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری پاکستان آچکے ہیں، اب جلد سی ای سی کی میٹنگ بلائی جائے گئی جس میں یہ سارے معاملات زیربحث آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button