پاکستان

کیا کسی نےاب تک سوچا کہ آٹےکی لائن میں ہلاکتیں کیوں ہوئیں؟انوارالحق کاکڑ نےسوال اُٹھا دیا

سابق نگرا ن وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑکا کہنا ہےکہ یہ الزام ہے کہ ریاستی اداروں کی وجہ سے مجھ پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا۔

راولپنڈی (کھوج نیوز )کیا کسی نےاب تک سوچا کہ آٹےکی لائن میں ہلاکتیں کیوں ہوئیں؟انوارالحق کاکڑ نےسوال اُٹھا دیا۔رپورٹ کے مطابق سابق نگرا ن وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑکا کہنا ہےکہ یہ الزام ہے کہ ریاستی اداروں کی وجہ سے مجھ پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا۔ راولپنڈی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مجھ پر الزام لگا، میں نے گندم چرائی، اگر گندم چوری کا الزام مجھ پر ثابت ہوا تو میں حاضر ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تعمیرِ پاکستان تو کی لیکن تکمیلِ پاکستان میں پیچھے رہ گئے، ہمارے لئے روز نئے نئے چیلنج پیدا ہو رہے ہیں، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا ایکسپورٹرکم ہوگیا ہے، سوشل میڈیا نے ہماری ریسرچ اور انفارمیشن کو نقصان پہنچایا ہے، قومیں جتنا کماتی ہیں اتنا ہی خرچ کرتی ہیں۔

انوار الحق کا کہنا ہےکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح معیشت کا تعین کرتی ہیں، ہمارے ہاں ہمیشہ رونا رویا جاتا ہے، تعلیم پر 2 فیصد خرچ ہوتا ہے، میرا یہ سوال ہےکہ آپ حکومت کوکتنا کما کردیتےہیں۔سابق نگران وزیرِ اعظم نےکہا کہ تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس کٹ جاتا ہے، ہماری 80 فیصد معیشت بغیر دستاویز ہے، مغرب میں جوس کی خریدی جانے والی بوتل بھی ڈاکومینٹڈ ہے، ہمارے ہاں ریٹیلر اور زراعت ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم لائیو سٹاک پر ٹیکس نہیں لگاتے، ٹیکس لگانا اور جمع کرنا ریاست کا حق ہے، ٹیکس نیٹ سے باہر لوگ موجیں کر رہے ہیں، معیشت کے سائیکل کو چلانے کے لئے ٹیکس جمع کرنا ضروری ہے، ہمارا ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10 فیصد سے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ریونیو جنریشن کا بڑا چیلنج ہے، 70 سال میں ایف بی آر میں اصلاحات کا کوئی خیال نہیں آیا، اپنے دورِ حکومت میں ایف بی آر میں اصلاحات لائے۔ انوار الحق کا کہنا ہے کہ کیا کسی نے اب تک سوچا کہ آٹے کی لائن میں ہلاکتیں کیوں ہوئیں؟ بنائیں جوڈیشل کمیشن اور فیصلہ کریں، ایف بی آر میں ریکارڈ موجود ہے، 7 سے 8 کمپنیوں نے گندم درآمد کی، 7 سے 8 کمپنیوں کا فرانزک کر لیں ثابت ہو جائے گا، کیوں حکومت یا کوئی پرائیویٹ ایجنسی تحقیقات نہیں کرا رہی ہے، لوگوں نے کہا کہ بمپر فصل آئی ہے، آپ کو خیال نہیں آیا؟ قدرت نے فیور دی بمپر فصل آئی لیکن سر پلس ابھی بھی ہے۔س

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button