اسلام آباد(کھوج نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ریاست کا کوئی ادارہ جبری گمشدگیوں میں ملوث نہیں، ’لشکر بلوچستان اور بی ایل اے سمیت دیگر تنظیمیں جو بیگناہ لوگوں کا قتل عام کر رہی ہیں وہ کسی کو نظر کیوں نہیں آتا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ٹرائل کے معاملے پر عدالت جو احکامات جاری کرے گی ان پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد کوشش کروں گا کہ پارلیمنٹ کے فورم پر آسکوں، فی الحال جو ذمہ داری ملی ہے اس پر ہی توجہ ہے۔