پاکستان

کینیا نے پاکستانی چاولوں کے کتنے کنٹینرز چھوڑ ے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

کینیا کی بندرگاہ پر پھنسے پاکستانی چاول کے1300 کنٹینرز چھوڑ دیئے ، جام کمال کی مداخلت کے بعد کنٹینرز چھوڑے گئے: وزارت تجارت کی تصدیق

اسلام آباد(کھوج نیوز) کینیا نے پاکستانی چاولوں کے کتنے کنٹینرز چھوڑے؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں ، کینیا حکومت نے کنٹینرز کن شرائط پر چھوڑے ؟ سب کچھ پتہ چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے پاکستانی چاول کے کنٹینر چھوڑے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چاول کے یہ کنٹینرز ممباسا کی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے تھے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی مداخلت کے بعد چاول کے کنٹینرز چھوڑے گئے۔ وزارت تجارت نے بتایا کہ جام کمال کی جانب سے کینیا کی وزارت تجارت کے حکام کو خط لکھا گیا تھا جس میں بحیرہ احمر میں موجودہ صورت حال تاخیر کی وجہ بتائی گئی تھی، بحیرہ احمر کی صورتحال کے پیش نظر کارگو کا رخ موڑا گیا جس سے رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔ وزارت تجارت کے مطابق کینیا حکومت نے زیرو ریٹ پر 1300 کنٹینرز ریلیز کیے، کینیا حکومت نے پاکستانی چاول کو 30 نومبر 2024 تک زیرو ریٹ پر رسائی بھی دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button