پاکستان

کیپٹن محمد فرازالیاس کی نمازِجنازہ،وزیرِاعظم شہبازشریف نےشہید کےجنازے کو کاندھا دیا

نماز جنازہ و تدفین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، عسکری حکام، اہلِ خانہ، وفاقی وزراء و دیگر افراد نے شرکت کی

لکی مروت(کھوج نیوز) لکی مروت میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نمازِ جنازہ چونیاں میں ادا کر دی گئی۔ شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ و تدفین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، عسکری حکام، اہلِ خانہ، وفاقی وزراء و دیگر افراد نے شرکت کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہیدوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ شہادت کا رتبہ اللّٰہ کسی کسی کو بخشتا ہے، کیپٹن فراز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہید زندہ ہیں، پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گاؤں کا نام کیپٹن فراز الیاس کے نام سے منسوب کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن فراز الیاس سمیت 7 جوان شہید ہو گئے تھے۔

خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں بھی بارودی سرنگ دھماکے میں شہید جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور کی نمازِ جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔ لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللّٰہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداؤ کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button