پاکستان

گارمنٹس سٹی سےایک لاکھ افراد کو روزگار اور ویمن ایمپاورمنٹ میں مدد،مریم نوازکا ایک اورسکسر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ گارمنٹس سٹی سے ایک لاکھ روزگار اور ویمن ایمپاورمنٹ میں مدد ملے گی۔ قائد اعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کا فیصلہ کیا گیا

لاہور(کھوج نیوز)گارمنٹس سٹی سےایک لاکھ افراد کو روزگار اور ویمن ایمپاورمنٹ میں مدد،مریم نوازنے ایک اورسکسرلگا دیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ گارمنٹس سٹی سے ایک لاکھ روزگار اور ویمن ایمپاورمنٹ میں مدد ملے گی۔ قائد اعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر لیبر کالونی اور ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے قیام کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بزنس پارک کی رابطہ سڑک ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ انھوں نے قائداعظم بزنس پارک میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کرنے اور آسان رسائی کےلیے موٹر وے انٹرچینج بنانے کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔  وزیراعلیٰ نے امن و امان کے مسائل پر آر پی او کو طلب کر لیا اور فوری اقدامات کی ہدایت کی۔  وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخو پورہ میں امن و امان کی بہتری کیلئے دس دن کی مہلت دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ ایکسپورٹ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے بزنس کیمونٹی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔  وزیراعلیٰ نے کہا ایکسپورٹ میں اضافے کے رحجان پر پیشرفت تسلی بخش ہے۔ پنجاب کی معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button