پاکستان

گندم بحران:وزیراعظم شہبازشریف نےذمہ داروں کے خلاف ایکشن لےلیا

شہبازشریف نےہدایت دیتےہوئےکہا ہےکہ گندم کی خریداری کےحوالے سےتمام ضروری اقدامات کیے جائیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)گندم بحران:وزیراعظم شہبازشریف نےذمہ داروں کے خلاف ایکشن لےلیا،رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نےحکومت کےپہلےماہ میں 6 لاکھ 91 ہزارمیٹرک ٹن گندم درآمد کا نوٹس لےلیا۔ شہبازشریف نےہدایت دیتےہوئےکہا ہےکہ گندم کی خریداری کےحوالے سےتمام ضروری اقدامات کیے جائیں، گزشتہ سال اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات کی بنا پرلیا گیا۔

وزیر اعظم نے فروری 2024ء کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے گندم درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمے داروں کے تعین کی ہدایت کر دی۔ سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو چار روز میں تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمیٹی گندم کا وافر اسٹاک موجود ہونے کے باوجود درآمد کے ذمے داران کا تعین کرے گی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری نہ کیے جانے پر کسانوں نے آج سے صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button