پاکستان

گندم خریداری کا معاملہ، شہباز شریف ان ایکشن، ایم ڈی پاسکو اور جی ایم پروکیورمنٹ کی چھٹی

کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جب کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے پاسکو مراکز اور افسران کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی

لاہور (کھوج نیوز) گندم خریداری کے معاملہ پر وزیراعظم میاں شہباز شریف ایکشن میں آگئے اور ہنگامی بنیادوں پر ایکشن لیتے ہوئے ایم ڈی پاسکو اور جی ایم پروکیورمنٹ کی چھٹی کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق گندم کی طلب، رسد اور خریداری پروگرام سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی خریداری کے عمل کے لیے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نا کروائی گئی ؟ وزیراعظم نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل منیجر پروکیورمنٹ کو معطل کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور موبائل فون ایپلی کیشن جلد تیار کریں جب کہ وزیراعظم نے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی بھی ہدایت کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین اور دیگر متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button