پاکستان

گندم کی غیر ضروری خریداری،وزیراعظم نے ایکشن لے لیا

وزیر اعظم نے نگراں دور حکومت میں غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(کھوج نیوز)گندم کی غیر ضروری خریداری،وزیراعظم نے ایکشن لے لیا،رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے نگراں دور حکومت میں غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دے دی۔ ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن میاں مشتاق نگراں دور میں گندم خریداری کی تحقیقات مکمل کرکے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے۔

حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے سینیئر ممبر میاں مشتاق کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ میاں مشتاق کی ایف پی ایس سی میں 13 مہینے سروس باقی رہتی ہے، 15 کامن سے تعلق رکھنے والے میاں مشتاق پاکستان ایڈمنسٹرٹیو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button