پاکستان

گوادرمیں موسلادھار بارش،16سال بعد ریکارڈ ٹوٹ گیا

بلوچستان کے شہر گوادر میں 16 سال بعد فروری میں ریکارڈ موسلادھار بارشوں کے بعد حالات ابتر ہوگئے، اربن فلڈنگ سے نظام زندگی متاثر ہیں۔

کوئٹہ(کھوج نیوز)بلوچستان کے شہر گوادر میں 16 سال بعد فروری میں ریکارڈ موسلادھار بارشوں کے بعد حالات ابتر ہوگئے، اربن فلڈنگ سے نظام زندگی متاثر ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے تحت گوادر میں فروری کے مہینے میں اب تک سب سے زیادہ 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گوادر میں سن 2008 کو فروری کے مہینے میں 38ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔

دوسری جانب، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر گوادر ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ سی اے اے کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث گوادر ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے بند کر دیا گیا، ایئرپورٹ کے ایپرن، ٹارمک اور دیگر ایریاز میں 6 انچ تک پانی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button