پاکستان

گوادر ایئر پورٹ تیار، افتتاح کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا

یہ کامیابی چینی اور پاکستانی پروجیکٹ ٹیموں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے اور رواں برس کی چوتھی سہ ماہی میں ہوائی اڈے کے مکمل ہونے اور پوری طرح فعال ہونے کا امکان ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) گوادر ایئر پورٹ تیار ہوگیا اور اب اس کا افتتاح کب ہوگا؟ اس حوالے سے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے یہ اعلان ایک کلیئریشن ایئر کرافٹ کی لینڈنگ کی کامیابی کے بعد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے گوادر میں تیار ہونے والے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے پی) پر ایک کلیئریشن ایئر کرافٹ کی لینڈنگ کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ یہ ہوائی اڈے کے منصوبے کی تکمیل کا ایک اہم سنگ میل ہے، جس کے رواں برس کے اواخر تک مکمل طور پر آپریشنل ہونے کی توقع ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کا کہنا تھا کہ جس میں طیارے کی کامیاب آزمائشی لینڈنگ کو ‘نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ’ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔ پی سی اے اے کا کہنا تھا کہ نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے تعمیر شدہ رن وے پر کیلیبریشن ایئر کرافٹ کی کامیاب آزمائشی لینڈنگ کے ساتھ ہی فلائٹ کیلیبریشن اور فلائٹ پروسیجر ڈیزائن کا سنگ میل آج حاصل کر لیا گیا۔”پی سی اے اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سی اے اے کے ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہوائی اڈے پر روایتی واٹر کینن سلامی کے ساتھ کیلیبریشن طیارے کا استقبال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اہم کامیابی چینی اور پاکستانی پروجیکٹ ٹیموں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے اور رواں برس کی چوتھی سہ ماہی میں ہوائی اڈے کے مکمل ہونے اور پوری طرح فعال ہونے کا امکان ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ’ کی تکمیل سے گوادر اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ صوبہ بلوچستان اور ساحلی علاقے کے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button