پاکستان

گورنرراج یا ایمرجنسی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا گیا

علی امین گنڈاپور مسلسل وفاقی حکومت کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں اور اپنے صوبے کے شہریوں کو وفاقی حکومت کے خلاف اکسانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت اور مقتدرہ کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر تم اپنی حرکتوں سے باز نا آئے تو صوبے میں گورنرراج یا ایمرجنسی لگا دی جائے گی۔واضح ہو کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور مسلسل وفاقی حکومت کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں اور اپنے صوبے کے شہریوں کو وفاقی حکومت کے خلاف اکسانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے عوام کو بجلی کے بل نا جمع کروانے کی ترغیب بھی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے انھیں آخری وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنی وفاق مخالف حرکتوں سے باز آجائیں بصورت دیگر انھیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button