پاکستان

گورنر بلوچستان نے بھی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے

نگران وزیر اعلیٰ کیلئے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی اور بی این پی کی جانب سے حمل کلمتی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے علی حسن زہری کے نام دیئے گئے ہیں

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی، گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لیے چار ناموں پر مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق اس وقت نگران وزیر اعلیٰ کے لیے جمعیت علما اسلام کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی اور بی این پی کی جانب سے رکن صوبائی حمل کلمتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے علی حسن زہری کے نام دیئے گئے ہیں جب کہ سابق بیوروکریٹ شبیر مینگل کا نام بھی زیر غور ہے۔ نگران وزیر اعلی کا نام فائنل ہونے کے بعد 14 رکنی صوبائی نگران کابینہ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button