پاکستان
گھریلو ملازمہ تشدد کیس’ مقدمے کی دفعات میں مزید اضافہ
تھانہ ہمک میں درج مقدمے میں اقدام قتل کی دفعہ بھی شامل 'جسم کے بیشتر اعضاء کی ہڈیوں کو توڑنے کی دفعات بھی شامل رضوانہ کو سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا
اسلام آباد( کورٹ رپورٹر، کرائم رپورٹر، آن لائن)اسلام آباد سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کا چودہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ چودہ سالہ رضوانہ کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمے کی دفعات میں اضافہ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ہمک میں درج مقدمے میں اقدام قتل کی دفعہ بھی شامل جسم کے بیشتر اعضاء کی ہڈیوں کو توڑنے کی دفعات بھی شامل چودہ سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کو سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ملزمہ نے یکم اگست تک لاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت بھی حاصل کر رکھی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ بچی کو انصاف فراہمی کے احکامات بھی جاری کر رکھے ہیں۔