پاکستان

گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن سیکڑوں کنکشن منقطع کردئیے گئے

لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 22 گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیا اور 25 لاکھ 70 ہزار کے جرمانے عائد کیے

لاہور”(کھوج نیوز) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 176 گیس کنکشن منقطع کردیےگئے. جبکہ 39 لاکھ سے زائد کے جرمانےعائد کیے گئے۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 22 گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیا اور 25 لاکھ 70 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ ٹیم نے گیس چوروں کے خلاف 2FIRs بھی درج کروائی۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 06 گیس کنکشن منقطع کیے.
سوئی ناردرن گیس نے کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 05 گیس کنکشن منقطع کیے اور 7 لاکھ 50 ہزار کےجرمانےعائد کیے۔ گیس چوروں کے خلاف 3FIRs بھی درج کروائی گئی ۔
فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 05 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 1 لاکھ 30 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 06 گیس کنکشن منقطع کیے گئےاور 3 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ پشاور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 115 گیس کنکشن منقطع کیے اور 2 لاکھ 10 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔ گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔ ٹیم نے ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button