پاکستان

گیس کے بعد بجلی کے بلوں میں بھی لمبا چوڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

بجلی بلوں کا سالانہ 100 سے 200 ارب روپے کم کیاجاسکتا ہے جس سے صارفین کو فی یونٹ1 سے2 روپے کا ریلیف مل سکتا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے دن رات ایک کرنا شروع کر دیا ہے اور گیس کے بعد بجلی کے بلوں میں بھی لمبا چوڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاورڈ ویژن کے افسرا ن نے آئی ایم ایف کے مشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایف بی آر 800 ارب سالانہ تو بجلی کے بلوں پر ٹیکس کے ذریعے اکٹھا کر تا ہے جس سے بل کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ اضافہ ہوجاتا ہے اور اگر یہ ٹیکس یہاں سے نکال دیاجائے تو بجلی کا ٹیرف 8 روپے فی یونٹ کم ہوجائے تاہم بلوں پر ٹیکسز کے مکمل خاتمے کی اجازت نہیں دی جاسکتی لیکن اس کا حصہ سالانہ 100 سے 200 ارب روپے کم کیاجاسکتا ہے جس سے صارفین کو فی یونٹ1 سے2 روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button