پاکستان

گیلانی خاندان نے قومی سیاست میں تاریخ رقم کردی

ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کےامیدوارسیدعلی قاسم گیلانی کےکامیاب ہونے کےساتھ ہی پاکستان کی تاریخ کا ایک اورمنفرد ریکارڈ بھی قائم ہوگیا ہے

ملتان(کھوج نیوز) گیلانی خاندان نے قومی سیاست میں تاریخ رقم کردی،4 بھائی قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبر بن گئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گیلانی خاندان کے 4 بھائیوں نے رکن  اسمبلی بن کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ این اے 148 ملتان کےضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کےامیدوارسیدعلی قاسم گیلانی کےکامیاب ہونے کےساتھ ہی پاکستان کی تاریخ کا ایک اورمنفرد ریکارڈ بھی قائم ہوگیا ہے،  تین بھائی قومی اسمبلی میں اور چوتھا بھائی صوبائی اسمبلی کا ممبر بن گیا ہے۔

سید علی قاسم کے دو بھائی سید علی موسیٰ گیلانی اور سید عبدالقادر گیلانی قومی اسمبلی کے ممبر  ہیں جب کہ ایک بھائی سید علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں، یوں یوسف رضاگیلانی خود سینیٹر اور ان کے چاروں بیٹے رکن قومی و پنجاب اسمبلی بن گئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے  علی قاسم گیلانی نے این اے 148 کی نشست اپنے والد کی جانب سے استعفے کے بعد خالی ہونے پر دوبارہ حاصل کی ہے،  پچھلی اسمبلی میں ایک موقع پر اس خاندان کا کوئی رکن موجود نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button