پاکستان

ہتک عزت قانون، عمران خان پہلا شکار ہوں گے، پنجاب حکومت اعلان

اجلاس میں بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ نے منظوری دے دی

لاہور(کھوج نیوز) ہتک عزت کا قانون پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے کے بعد اس قانون کا پہلا شکار عمران خان ہوں گے ، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے اپنا لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کاآٹھواں اجلاس ہوا’ اس اجلاس میں بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماوں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کا فیصلہ، کابینہ نے منظوری دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے انکوائری پیش کی ہے جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی والوں کی جانب سے جیل کے اندر اور باہر سے شر انگیزی پھیلائی جاتی ہے ۔ اجلاس میں پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے بہت سے ترقیاتی کاموں کی منظوری دی گئی، کابینہ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی خان،بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دو ٹیکنیکل ایکسپرٹس طاہر مسعود اور شیخ محمد محمودکی نامزدگی ، پامکو(PAMCO)اور ایرانی کمپنی ایم ایم آئی سی کیساتھ سیٹلمنٹ ، 12 رکنی کابینہ سٹینڈ نگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو ، پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کیلئے اسد اللہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے تعیناتی ، سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام ، پنجاب انوائرمنٹ اینڈ کلائمنٹ چینچ انڈومنٹ فنڈ کمپنی کے قیام ، انوائرمنٹ انڈوومنٹ فنڈ کے لئے کمپنیز ایکٹ2017کے تحت کمپنی ، دوران ملازمت وفات پانے والے پی ایس پی پولیس افسران کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد ، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکڑ امجد اور پنجاب ایگریکلچر فود اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button