پاکستان

ہتک عزت کے نئے قانون کا معاملہ، عظمیٰ بخاری بول پڑیں

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں' یہ قانون سوشل میڈیا پر بھی لاگو ہوگا، الزام ثابت ہونے پر 3ملین کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: عظمیٰ بخاری

لاہور(کھوج نیوز) ہتک عزت کا نیا قانون لانے کے معاملہ پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری بول پڑیں اور ایسا بیان داغ دیا جس کے بعد قومی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نئے قانون کا جلد فیصلہ کیا جائے گا اور ہتک عزت کانیا قانون سوشل میڈیا پر بھی لاگو ہوگا’ میرے خاندان پر بھی الزام لگائے گئے جب یہ قانون پاس ہوگا تو سب سے پہلا کیس میں خود لائوں گی اور الزام ثابت ہونے پر اس کو 3ملین کا ہرجانہ ہر صورت میں ادا کرنا ہوگا۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے ایک جج کو ٹربیونل کا درجہ دیا جائے گا، جج کو دن میں صرف 2 کیس سننے ہوں گے،کیس 180 دنوں میں مکمل کیے جائیں گے جب کہ ہتک عزت قانون پر کسی کو مسئلہ ہے تو اتوار تک اعتراض داخل کردے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button