پاکستان

ہمت ہےتو گورنرہاؤس پرقبضہ کرکےدکھاؤ،فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپورکوکھلا چیلنج

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےگورنرہاؤس پرقبضےکی بات پروزیراعلیٰ علی امین کو چیلنج کردیا۔

پشاور(کھوج نیوز) ہمت ہےتو گورنرہاؤس پرقبضہ کرکےدکھاؤ،فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپورکوکھلا چیلنج ،رپٌورٹ کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےگورنرہاؤس پرقبضےکی بات پروزیراعلیٰ علی امین کو چیلنج کردیا۔ گورنرخیبرپختونخوا نےکہا کہ میں کبھی بھی گورنرراج نہیں لگاؤں گا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےگورنرہاؤس پرقبضےکی بات کی، گنڈاپورکو چیلنج ہے، آئیں قبضہ کرکےدکھائیں، میں تمہیں سڑکوں پرگھسیٹوں گا۔

ایک اور موقع پر گورنر خیبرپختونخوا  فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اپنے بانی کو جیل سے نہیں نکال سکتے بلکہ اگر قانون توڑا تو آپ کو بھی جیل میں ڈالا جائے گا۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، جو کہتے ہیں معافی نہيں مانگتے انہیں معافی مانگنا ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے 25 اپریل کو تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ نہ صرف اسلام آباد جائيں گے بلکہ بانی پی ٹی آئی کو وہاں سے لے کر ہی آئيں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button