پاکستان
ہم بلوچستان میں قیدی،پی ٹی آئی اورمسلم لیگ(ن) میں کوئی فرق نہیں،اخترمینگل بھی میدان میں آگئے
اختر مینگل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سے متعلق رابطہ کیا تھا ، ہم نے انہیں بتایا کہ ووٹنگ میں حصہ نہیں لینا چاہتے۔ صدارتی امیدوار کو ووٹ دینے سے متعلق پارٹی فیصلہ کرے گی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہم بلوچستان میں قیدی،پی ٹی آئی اورمسلم لیگ(ن) میں کوئی فرق نہیں،اخترمینگل بھی میدان میں آگئے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں قیدی کی طرح رہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہو یا مسلم لیگ (ن)، بلوچستان کے عوام کا وفاقی جماعتوں سے اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ کھوج نیوز کے مطابق اختر مینگل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سے متعلق رابطہ کیا تھا ، ہم نے انہیں بتایا کہ ووٹنگ میں حصہ نہیں لینا چاہتے۔ صدارتی امیدوار کو ووٹ دینے سے متعلق پارٹی فیصلہ کرے گی تاہم فیصلہ جلد کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب جماعتیں اپوزیشن میں ہوتی ہیں تو بلوچستان کی ہمدرد بن جاتی ہیں، اقتدار میں آ جائیں تو ہمارے آنسو بہاتی ہیں۔