پاکستان
ہندوستان میں قید 18 پاکستانی شہریوں کی اٹاری واہگہ سرحد سے وطن واپسی
ہندوستان میں قید 18 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے،تمام پاکستانیوں کو اٹاری واہگہ سرحد سے لاہور پہنچایا گیا،ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن
اسلام آباد(سپیشل رپورٹرسے، آن لائن)ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں قید 18 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے،تمام پاکستانیوں کو اٹاری واہگہ سرحد سے لاہور پہنچایا گیا، ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق پاکستانی شہری ہائی کمیشن، وزارت خارجہ کی انتھک کاوشوں، بھارتی تعاون سے وطن واپس آئے۔بھارت میں سزا مکمل کرنے والے ہم وطنوں کی جلد وطن واپسی کی کاوشیں جاری رہیں گی۔